تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:13

حافظ آباد: گدھوں کو ذبح کرکے گوشت فروخت کیا جانے لگا

جیو نیوز - حافظ آباد .......... حافظ آباد کے نواحی گاؤں میں گدھوں کو ذبح کرکے گوشت فروخت کیا جانے لگا۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ حافظ آباد کے نواحی گاؤں دھرنکے لالکے میں 4قصاب گدھوں کو ذبح کرکے مبینہ طور پر ان کا گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ 4قصاب گاؤں سے دور ویرانے میں 8 گدھے ذبح کررہے تھے جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا تو 4قصاب ذبح کیے گدھے چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے ذبح کیے گئے گدھے، چاقو، چھریاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.