تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 11:13

5 دہشتگردوں کی اپیلیں مسترد کرنے کیلئے وزیراعظم کا صدرکو خط

جیو نیوز - اسلام آباد .....وزیر اعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین کوخط تحریر کیا ہے، جس میں 5دہشت گردوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کرنے سفارش کی گئی ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے خط میں لکھا ہے کہ پانچوں ملزمان دہشت گردی کےجرائم میں ملوث ہیں اور سزائے موت کی سزاپاچکےہیں۔اس لیے انکی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی جائیں۔خط جن پانچ ملزمان کے بارے میں لکھا گیا ہے ان میں ملزم محمد اکرام الحق عرف لاہوری، احمد علی عرف آصف ، محمدطیب عرف سجاد ،غلام شبیرعرف ڈاکٹراورذوالفقارعلی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.