تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 13:54

آج جرأت مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

جیو نیوز - اسلام آباد.........وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آج جرات مندانہ فیصلے نہ کیے تو عوام کا ہاتھ ہمارے گریبانوں پر ہوگا، آج ریفرنڈم کرایا جائے تو قوم کا فیصلہ یہ ہوگا کہ دہشت گردوں کو عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جائے ۔اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ریفرنڈم کرایا جائے تو قوم کا فیصلہ ہو گا کہ دہشتگردوں کو عبرت ناک انجام سے دوچارکیا جائے، دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کرنے کا عزم ہم سے ٹھوس اور دو ٹوک فیصلوں کا تقاضہ کرتا ہے، دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ ہماری سیاسی تاریخ کا روشن باب ہے ، قومی لائحہ عمل کو قومی اتحاد کے ساتھ عملی جامعہ پہنایا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.