2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 14:42
رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر سرتاج عزیز کا بھارت سے احتجاج
جیو نیوز - اسلام آباد..........پاکستانی رینجرز اہل کاروں کی شہادت پر مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیرخارجہ کو خط لکھا ہے ۔سرتاج عزیز نے اپنے خط میں ظفروال سیکٹر میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے پاکستان کے دو رینجرز اہل کاروں کی شہادت پر بھارت سے احتجاج کیا ہے۔ اس سے قبل کل وزیراعظم نواز شریف نے ایک اجلاس میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو ہدایت کی تھی کہ وہ یہ معاملہ بھارت کے ساتھ اٹھائیں۔