2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 16:19
جوڈیشل کمیشن کےمعاملےپرڈیڈلاک برقرارہے،شاہ محمودقریشی
جیو نیوز - اسلام آباد........پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، جب تک ہمیں انصاف نہیں ملتا اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی رہنماؤں کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کےحکومت کے ساتھ اختلافات تھے اور ہیں،انتخابات پرتحفظات کل بھی تھےاورآج بھی ہیں،مذاکرات میں بےپناہ لچک دکھائی،ہماری خواہش تھی کہ مسئلہ حل ہو،تاہم آج بھی حکومت کاغیرسنجیدہ رویہ دیکھا، قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے عمران خان نے وسعت القلبی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترامیم کرکے اسپیڈی ٹرائل سے کام ہوسکتا ہے،بحث ہورہی تھی کہ کیا اس میں آئینی ترمیم کی ضرورت ہے؟قانونی ماہرین کا خیال تھا کہ آرمی ایکٹ یا آئین میں ترمیم کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔