تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:23

فوجی عدالتوں کےقیام کابل کل قومی اسمبلی میں پیش کیاجائے گا،پرویزرشید

جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کا کہنا ہے کہ فوجی عدالتوں کےقیام کابل کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، 24دسمبر کے اجلاس میں ورکنگ گروپ کی تجاویزپیش کی گئی تھیں،اسپیشل کورٹس کےلیےآرمی ایکٹ اورآئین میں ترمیم پرقومی قیادت کااتفاق ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی رہنماؤں کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان کےتحفظات کو دور کر دیا گیا اور انہیں آگاہ بھی کردیا گیا، آصف زرداری آج متفق تھے، اتفاق رائے کیلئے انہوں نے قائدانہ کردار ادا کیا، پیر سے فوجی عدالتوں کے قیام کے بل کو قومی اسمبلی میں منظوری کا عمل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف کی کمیٹیاں ایک نتیجے پر پہنچ چکی ہیں، بل منگل کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، پیر سے اسپیشل کورٹس کے بل کوقومی اسمبلی میں منظوری کا عمل ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.