تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:44

شترمرغ کی طرح آنکھیں نہیں چھپائی جاسکتیں،فاروق ستار

جیو نیوز - اسلام آباد..........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ شترمرغ کی طرح آنکھیں نہیں چھپائی جاسکتیں،یہ نہیں کرسکتےکہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کردیں اورسپریم کورٹ اسےغیرقانونی قراردیدے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی رہنماؤں کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنمافاروق ستار کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ کے لیےآئین میں ترمیم کرنےکی ہماری بات مانی گئی،کچھ جماعتیں دائیں بائیں ہورہی تھیں کہ آئین میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے،فوجی عدالتوں کےلیےآئینی ترمیم ضروری ہے جو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.