تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:20

شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ

جیو نیوز - نارووال........شکرگڑھ سیکٹر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ چناب رینجرز نے بی ایس ایف کی فائرنگ کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئی ہیں۔ دو دن پہلے بھارتی فورسز کی دھوکے سے کی گئی فائرنگ سے پنجاب رینجرز کے دو اہلکار شہید ہوگئے تھے، جس پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا تھا، اس کے باوجوو بھارتی سیکورٹی فورسز باز نہیں آئیں اور انہوں نے آج پھر شکرگڑھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ چناب رینجرز نے بی ایس ایف کی فائرنگ کے بعد بھرپور جوابی کارروائی کی ہے جس سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.