2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:20
پاکستانی رٹ چیلنج کرنیوالوں کیلئےآئین میں ترمیم کی گئی، فروغ نسیم
جیو نیوز - اسلام آباد.........متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کیلئےآئین میں ترمیم کی گئی ہے،طویل بحث کے بعد اتفاقِ رائے سے مسودہ تیار کیا گیا، مولانا فضل الرحمان کےکچھ تحفظات تھے جنہیں دور کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی رہنماؤں کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما فروغ نسیم کا مزید کہنا تھا کہ کل مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس پر پیر سے بحث ہوگی، مسودہ منگل کو سینیٹ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، یہ آئینی ترمیم سیاسی کارکنوں کے لیے استعمال نہیں ہوگی، قومی اسمبلی میں مسودہ کل پیش کیا جائے گا، آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کا طریقہ کار استعمال ہوگا۔