2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:20
آرمی ایکٹ میں ترمیم پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے، فضل الرحمان
جیو نیوز - اسلام آباد..........جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ کسی بھی قانون سازی سے اختلاف نہیں، آرمی ایکٹ میں ترمیم ناگزیرہےتوقومی اتفاق رائےضروری ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی رہنماؤں کا اجلاس ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے اپنےقانونی ماہرین سےمشورہ کریں گے۔