2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:20
لاہور ہائیکورٹ میں دہشت گرد کی سزائے موت رکوانے کا کیس
جیو نیوز - لاہور........لاہورہائیکورٹ میں دہشت گردی کے ملزم کی سزائے موت رکوانے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے فیصل آباد جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے 5جنوری تک جواب طلب کر لیا۔لاہورہائیکورٹ میں دہشت گردی کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد فیض نے اپنے ڈیتھ وارنٹ معطل کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ میں اس کی اپیل زیر سماعت ہے لہٰذا 14جنوری کے پھانسی کے احکامات معطل کئے جائیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کے ذریعے انہیں اپنے مؤکل کی پھانسی کی تاریخ کے حوالے سے پتہ چلا۔ ملزم فیض پر 2004ء میں حساس ادارے کے اہلکار کوقتل کرنے کاالزام ہے۔