تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:20

سانحہ پشاور، خیبر پختون خوا اسمبلی میں مشترکہ مذمتی قرارداد متفقہ منظور

جیو نیوز - پشاور.......خیبرپختونخوااسمبلی نےآرمی پبلک اسکول پرحملےکی مذمت کی مشترکہ قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی ۔مشترکہ قرارداد حکومتی اوراپوزیشن ارکان کی جانب سے پیش کی گئی۔ قراردادمیں آرمی پبلک اسکول پرسفاکانہ حملے کی شدید مذمت کی گئی اورمتاثرہ خاندانوں سے یکجہتی اوردلی ہمدردی کااظہارکیاگیا ۔ قرار دار میں عزم کااظہارکیاگیاکہ شہداء کی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔قرارداد میں قومی قیادت کی متفقہ سفارشات اورقومی یکجہتی کے مظاہرے کوخراج تحسین پیش کیاگیا اورمطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے کے پیش نظرملک کی خارجہ پالیسی پرنظرثانی کی جائے اورامن وامان کے لئے مؤثرنیشنل سیکورٹی پالیسی تشکیل دی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.