2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:20
لاہور میں پی آئی اے کی پروازوں کی بار بار منسوخی پر احتجاج
جیو نیوز - لاہور..........لاہور میں بیرون ملک جانےوالی پی آئی اے کی فلائٹس کی باربارمنسوخی کےخلاف احتجاج کیلئے مسافر ٹاؤن آفس پہنچ گئے اوراندر داخل ہونے کی بھی کوشش کی۔پی آئی اے کی طرف سے سعودی عرب سمیت دیگرممالک جانےوالی پروازیں مسلسل تین دن سے منسوخ کی جارہی تھیں۔ مسافر آج صبح پی آئی اے کے ایجرٹن روڈ آفس پہنچ گئے اورنعرے بازی کرتے آفس کے اندر جانے کی کوشش کی۔انتظامیہ نے پولیس بلوا کر مظاہرین کو اندر داخل ہونے سے روکا۔مظاہرین میں سے کسی مسافر کو ڈر تھا وقت پر نوکری پر نہ پہنچے تو کیا ہو گا،تو کسی کو فکر تھی کہ اہل خانہ کی امیدیں ٹوٹ گئیں تو زندگی ویران ہو جائے گی۔ مظاہرین پی آئی اے کی ٹکٹیں زمین پرپھینک کرجوتے بھی برساتے رہے۔ لاہور سےبیرون ملک جانے والی4پروازیں گذشتہ روزمنسوخ کر دی گئی تھیں۔ان میں جدہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے759، دمام جانے والی پرواز پی کے247، مدینہ منورہ اور ابوظہبی جانےوالی پروازیں شامل تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ تین روز ہ بحران کے بعد پروازوں کا شیڈول ترتیب دے رہے ہیں، مسافروں کو جلد ہی ان کی منزل مقصود کی طرف روانہ کردیا جائے گا۔