2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:20
وزیراعظم کا سعودی شاہ عبدالله کی صحت کیلئے نیک خواہشات کااظہار
جیو نیوز - اسلام آباد........خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کی طبیعت ناساز ہونے پر وزیراعظم نواز شریف نے سعودی ڈپٹی کراؤن پرنس شہزادہ مقرن کوٹیلی فون کیا ہے اور ان سے شاہ عبدالله کی صحت کے متعلق دریافت کیا ہے۔ وزیر اعظم نے شاہ عبداللہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کو پھیپھڑے میں تکلیف کے باعث سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اس حوالے سے سعودی شاہی دیوان خانہ نے اعلان کیا تھا کہ طبی سہولت کی فراہمی کے بعد خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ کی صحت تسلی بخش ہے۔