تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:20

دہشت گردی ملک کی بقا اور استحکام کے لیے خطرہ ہے، شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور.......وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی ملک کی بقا اور استحکام کے لئے خطرہ ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیاسی، مذہبی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔ لاہورمیں پارٹی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئندہ نسلوں کو محفوظ پاکستان دینے کے لئے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے، قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد سے دہشت گردوں کو شکست ِ فاش دیں گے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے سے طے پانے والا قومی ایکشن پلان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا باعث بنے گا، پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے اسے امن و سلامتی کا گہوارہ بنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.