2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:20
ن لیگ نے جس کے خلاف الیکشن لڑا، آج اس کے ساتھ ہے، ممتاز بھٹو
جیو نیوز - حیدرآباد ...........مسلم لیگ نون کے رہنما ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ نوازلیگ نے جس پارٹی کے خلاف الیکشن لڑا، آج اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سےنمٹنےکےلیےموجودہ حکومت ان لوگوں کاسہارا لے رہی ہے، جنہیں تین صوبوں کےعوام نےمستردکردیا ہے۔ پیپلزپارٹی میں آج وہ لوگ شامل ہیں جن پر بھٹو کے قتل کے کیس ہیں۔ فوجی عدالتوں کے معاملے پران کا کہنا تھا کہ اگرآئین اور قانون عوام کی جان ومال کا تحفظ نہیں دے سکتے توکوئی اورمحکمہ قائم کیا جاسکتا ہے۔