2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 20:52
کراچی:لیاری میں رینجرزکی کارروائی،4 ملزمان ہلاک
جیو نیوز - کراچی.........لیاری جمن شاپ پلاٹ میں رینجرز کی کارروائی میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان قتل اوربھتہ خوری کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان نےرینجرزاہلکاروں کودیکھتےہی فائرنگ کردی تھی۔رینجرز کی جوابی فائرنگ سے چاروں ملزمان مارے گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت ثنااللہ،لیاقت اورامیر حسن کےنام سےہوئی، ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔