تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:48

بدین میں پری پول رگنگ سےالیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ، فہمیدہ مرزا

جیو نیوز - بدین.....پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق اسپیکر اسمبلی فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ انہوں نے بدین میں ہونے والی پری پول رگنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔ سندھ حکومت اس دھاندلی میں فریق ہے ۔

میدیا سے گفتگوکے دوران فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ بدین کا ڈی سی او ایک بدنام آدمی ہے جس کے بارے میں ثبوت الیکشن کمیشن کو دے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں انتظامیہ فریق بنی ہوئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی خاموشی ثابت کرتی ہے کہ وہ بھی اس میں حصہ دار ہے ۔ پولیس کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.