تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:5

کراچی : دفاتر میں چوری کرنیوالے خواتین گروہ کی نشاندہی ہوگئی

جیو نیوز - کراچی....کراچی کے مختلف دفاتر میں چوری کرنے والی خواتین کےگروہ کی نشاندہی ہو گئی ہے ۔ جیو نیوز نے2 چور خواتین کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کا گروہ منظم انداز میں مختلف دفاتر اور دکانوں میں چوری کی وارداتیں کرتا تھا ، فوٹیج کے مطابق دونوں خواتین صدر میں واقع جیولری کی دکان میں چوری کررہی ہیں، چوری کا مقدمہ پریڈی تھانے میں پہلے سے درج ہے ۔

دوسری جانب ہیومن رائٹس کمیشن کے دفتر کے عملے کا کہنا ہے کہ گروہ کی انہیں 2 چور خواتین نے ایچ آر سی پی کے دفتر سے نقد پیسے اور اے ٹی ایم کارڈ چوری کئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.