تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:21

سیاچن میں تاریخ رقم کر نیوالے لیفٹیننٹ کرنل ظفرعباسی غازی انتقال کرگئے

جیو نیوز - راولپنڈی.....سیاچن محاذ پر جوانمردی کی تاریخ رقم کر دینے والے لیفٹیننٹ کرنل (ر) ظفرعباسی غازی انتقال کرگئے ، کرنل غازی کے کارناموں کی عکاسی مشہور ڈراما سیریل الفا براوو چارلی میں کیپٹن کاشف کے کردار نے کی ۔

مشہور ڈارمہ سیریل الفا براو چارلی میں کیپیٹن کاشف کا کردار پاک فوج کےجس جانباز سے متاثر ہو کر لکھا گیا تھا وہ کوئی اور نہیں لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ظفرعباسی غازی تھے۔

لیفٹیننٹ کرنل (ر) ظفرعباسی غازی 1987ء میں وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے سیاچن کی خون جمانے والی سردی میں اپنے دونوں ہاتھ اوراپنی دونوں ٹانگیں گنوا بیٹھے تھے،پاک دھرتی کا یہ نڈر اور قابل فخر سپوت راولپنڈی کے سی ایم ایچ اسپتال میں رضائےالٰہی سے خالق حقیقی سے جا ملا۔

معذوری کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری،اپنے وطن سے محبت کا جذبہ ان کے دل میں جوش مارتا رہا، وہ پاک آرمی میں اپنی خدمات انجام دیتے رہےاور بعد میں بہ حیثیت لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ ہوئے۔

لیفٹیننٹ کرنل (ر) ظفرعباسی غازی آخری وقت تک کام اپنے ہاتھ سےکرنا پسند کرتے،وہ مصنوعی ٹانگوں اور ہاتھ کی مدد سے چلتے پھرتے،کھاتے،عبادت اور ڈرائیونگ تک کرتے تھے۔پاکستانی قوم جان باز سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.