11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:59
جھنگ بلدیاتی انتخابات:ووٹرز کا دل جیتنے کیلئے امیدواروں کے جتن
جیو نیوز - جھنگ.....جھنگ کے بلدیا تی انتخابات میں ووٹروں کا دل جیتنے کے لیے امیدواروں نے ہر حربہ آزمانا شروع کردیا ہے۔
پاکستان کے طویل القامت شخص ہو نے کے دعوے دار کو تحریک انصاف کے امیدوار نے گھر گھر لے جا نا شروع کر دیا،پی ٹی آئی کے ضلعی کو آرڈینٹر آفتاب افگن جھنگ کے وارڈ نمبر 24 سے جنرل کو نسلر کے امیدوار ہیں۔
بہا ولپور کے رہا ئشی 7 فٹ 10 انچ لمبے شخص حق نواز کو گھر گھر اپنے ہمراے لے جا کر لو گو ں سے ووٹ ما نگ رہے ہیں ۔ پاکستا ن کے طویل القامت شخص ہو نے کا دعوے دار حق نواز جب ووٹ ما نگنے کے لیے نکلے تو انہیں دیکھنے کیلئے بچوں ، بڑوں اور خواتین کی کثیر تعداد پہنچ گئی۔