11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:16
لاہور:ہائیکورٹ نےخواجہ احمدحسان کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی
جیو نیوز - لاہور......لاہورہائیکورٹ نےمسلم لیگ ن کے یونین کونسل107لاہورسے بلامقابلہ کامیاب ہونیوالےامیدوارخواجہ احمد حسان کی نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔
مقامی شہری مسعودعزیز نے خواجہ احمدحسان کےکاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کولاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھاتھا۔
درخواست گزار کا مؤقف تھاکہ خواجہ احمد حسان سرکاری عہدے پر فائز رہے،وہ2سال کیلئے الیکشن لڑنےکےاہل نہیں،خواجہ احمدحسان کے وکیل نےمؤقف اختیارکیاتھاکہ عہدہ اعزازی تھا،جس کی میرا موکل تنخواہ بھی نہیں لیتاتھا۔
عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،جو آج سنا دیا گیا،خواجہ احمدحسان لاہور کےلارڈ میئر کےمضبوط امیدوار ہیں۔