تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 7:32

قومی اسمبلی سے وزرا کی غیر حاضری پر خورشید شاہ پھٹ پڑے

جیو نیوز - اسلام آباد......اپوزیشن لیڈر سید خورشید قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری پر پھٹ پڑے،کہا ڈھائی برس گزر جانے کے باوجود حکومت نے پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیا ، وزیر اعظم نے وزراء کو گورننس بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کہا۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بادشاہ لوگ ہیں آجائیں تو کارروائی آگے بڑھائی جائے،اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج بھی کیا ۔

خورشید شاہ نے گزشتہ روز کی طرح آج بھی قومی اسمبلی اجلاس میں اپنی اننگز دھواں دھار انداز سے کھیلی، خطاب میں کہاکہ وزیر اعظم نے وزرا کو گورننس بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کہا،وزراء کی عدم حاضری کے ساتھ بیوروکریٹس بھی سوالوں کے صحیح جواب نہیں دے رہے ،حال یہ ہے کہ ہماری باتوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا، اجلاس سے ارکان غائب ہیں، کوئی کورم کی نشاندہی نہیں کرتا، بادشاہ لوگ آجائیں تو کارروائی آگے بڑھائی جائے ۔

خورشید شاہ نے کہاکہ ڈھائی برس گزرنےکے بعد بھی حکومت نے پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیا ، وزیر اعظم نے ایوان میں آنا چھوڑدیا تو وزرا کیوں آئینگے،ہمارا وزیراعظم آتا تھا اس لیے ہمیں بھی آنا پڑتا تھا،ووٹ لینےکےلیےتووقت نکل آتا ہے ، جیتنےکےبعد یہاں آناکوئی گوارہ نہیں کرتا۔

خورشید شاہ کی باتوں کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر نے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری پلاننگ اور سیکرٹری خزانہ کو فوری طلب کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.