تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:20

میرپور خاص:صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن کل ہوگا

جیو نیوز - میرپورخاص.....ضلع میرپورخاص میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 67 میرپورخاص4 پر ضمنی انتخابات کل ہورہےہیں۔ یہ نشست پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جمیل احمد بھرگڑی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

حلقہ پی ایس 67 میں میرپورخاص کی تحصیل کوٹ غلام محمد کے علاوہ ضلع عمرکوٹ کے علاقے پتھورو اور شادی پلی کے بھی کچھ حصے شامل ہیں۔

اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار1سو 71 ہے، جن میں 64 ہزار 5 سو 95 خواتین ووٹرز بھی شامل ہیں۔ ضمنی انتخابات میں اس حلقے سے پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ فنکشنل ،متحدہ قومی موومنٹ ، تحریک انصاف اور سندھ یونائیٹڈ پارٹٰی سمیت دس امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں، پانچ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ تاہم اصل مقابلہ پیپلزپارٹی کے نور احمد بھرگڑی اور فنکشنل لیگ کے امیدوار غلام قادر منگریو کے درمیان ہے۔

نور احمد بھرگڑی انتقال کرجانے والے رکن صوبائی اسمبلی جمیل احمد بھرگڑی کے بڑے بھائی ہیں، یہ حلقہ انتہائی پسماندہ ہے ، بیشتر افراد کا ذریعہ معاش زراعت سے جڑا ہوا ہے، پینے کے صاف پانی کے علاوہ زرعی پانی کی قلت، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور صحت و صفائی اس حلقے کے اہم اور بڑے مسائل ہیں ،جن کے حل کی امیدیں لئے ووٹرز 12 نومبر کو اپنا امیدوار چنیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.