11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:36
کراچی :وزیراعظم نے بحری جنگی مشق سی اسپارک 2015ء کا جائزہ لیا
جیو نیوز - کراچی .....وزیراعظم نوازشریف ایک روز کے مختصر دورے پر کراچی پہنچے ہیں،اس دوران انہوں نے بحری جنگی مشق سی اسپارک 2015ء کا جائزہ لیا ۔
وزیراعظم نوازشریف نے اس موقع پر گہرے سمندر میں پاک بحریہ کی جنگی مشقوں اور دیگر افواج کے ساتھ رابطوں اور مشترکہ آپریشن کی صلاحیتوں کا مشاہدہ بھی کیا ۔
ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم کی اعلیٰ حکام سے ملاقات اور اقلتی برداری کی تقریب میں شرکت بھی متوقع ہے۔