11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:0
یونس خان کا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جیو نیوز - ابوظہبی......پاکستانی کرکٹر یونس خان ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے ،انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف آج سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کا پہلے مقابلہ ان کے کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔
ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کافیصلہ کرناآسان نہیں ہوتا،ایک روزہ کرکٹ سے کنارہ کشی دوستوں اور رشتے داروںسے مشاورت کے بعد کررہا ہوں۔
یونس خان نے کہا کہ 15سال کرکٹ کھیلنے کے بعد ریٹائرمنٹ کااعلان کررہا ہوں ،آج ابوظہبی میں اپنے کیرئیر کا آخری میچ کھیلوں گا ،ہمیشہ نیک نیتی اورایمانداری سےزندگی گزاری،پی سی بی،سلیکشن کمیٹی اورٹیم مینجمنٹ کاشکرگزار ہوں۔
ذرائع کے مطابق 6ماہ بعد ایک روزہ کرکٹ میں واپس آنیوالے یونس خان نے آج کے میچ سے قبل ہونے والی ٹیم میٹنگ میں مینجمنٹ کو فیصلے سے آگاہ کیا تھا اور بتادیا کہ وہ سیریز کے باقی میچوں کے دستیاب نہیں ہونگے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی کی طرس سے سب سے زیادہ رنز بنانیوالے بلے باز کی ایک روزہ کرکٹ میں 6ماہ بعد واپسی ہوئی تھی ،انہوں کیرئیر کے دوران 264ایک روزہ میچوںکھیل کر 7سنچریوں کی مدد 7ہزار2سو 40رنز بنارکھے ہیں۔