تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:16

حساس پولنگ اسٹیشنز کی سیکیورٹی بڑھائی جائے گی ،چیف الیکشن کمشنر

جیو نیوز - اسلام آباد.....چیف الیکشن کمشنر سردار رضا نے کہا ہے کہ حساس اورحساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی بڑھاکر پولنگ اسٹاف اور ووٹرز کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

سندھ و پنجاب بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں الیکشن کمیشن کےاہم اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹاف اور عوام کے تحفظ کیلئے پولنگ اسٹیشنز پرپولیس کے ساتھ رینجرز اور آرمی بھی تعینات کی جائیگی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہناتھا کہ آئین کے آرٹیکل 220کےتحت تمام اداروں پر معاونت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہےجبکہ امن و امان کا قیام صوبائی حکومتوں اور نفاذ قانون کے اداروں کا کام ہے۔

اجلاس میں سیکیورٹی معاملات کو حتمی شکل دینے اور فوج تعینات کرنے پر غور کیا گیا ، دوسرے مرحلے کیلئے بیلٹ پیپر کی ترسیل 15نومبر سے فوج کی نگرانی میں شروع کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.