11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:48
یو سی 263 لاہورمیں امیدوار کے انتقال کے با وجود الیکشن کرانےکا نوٹس
جیو نیوز - لاہور......لاہور میں یو سی 2 سو 63 میں ایک امیدوار کے انتقال کے با وجودانتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا، الیکشن کالعدم قراردینے کیلئے کیس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوادیا۔
لاہورکےیونین کونسل263مانگا میں چیرمین کاایک امیدوار پولنگ سےایک دن پہلےانتقال کر گیا،مگرالیکشن پھر بھی نہ رُکا، مسلم لیگ ن کےامیدوارنے جیت کےشادیانےبھی بجا دیئے۔
الیکشن کمیشن پنجاب کےمطابق یونین کونسل263مانگا میں چیئرمین کےآزاد امیدوارمہریونس انجم پولنگ سےایک دن پہلےانتقال کر گئے تھے،قواعد کےمطابق حلقےمیں الیکشن روک دیا جاناچاہئےتھا،مگر الیکشن بھی ہوا اور مسلم لیگ ن کےامیدوار چوہدری محمد یونس گجر ایڈووکیٹ کی جیت کا اعلان بھی کر دیاگیا۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا مؤقف ہےکہ ورثاء نےمہریونس انجم کےانتقال کی خبرایک دن کی تاخیرسےپولنگ کےروز دی، پولنگ کےدن اگرکوئی امیدوارانتقال کرجائےتو الیکشن نہیں روکاجاتا،الیکشن کمیشن نےنوٹس لیتےہوئےیو سی263 کا الیکشن کالعدم قرار دینے کےلئے کیس چیف الیکشن کمشنرکو بھجوا دیا۔