تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:4

سی سی پی اولاہورکی عمارت انسانی جانوں کیلئے خطرہ قرار

جیو نیوز - لاہور......حالیہ زلزلے کے بعد سی سی پی آفس کی عمارت میں خطرے کے سائے منڈلانے لگے ہیں، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نے عمارت کےکسی بھی وقت گرنے کا اشارہ دیدیاہے۔

انگریز دور میں بنائی گئی عمارت میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسرہے جہاں پہلے تھانہ سول لائنز بھی تھا ۔2002 میں پولیس آرڈیننس آنے کے بعد اسے سی سی پی او آفس بنا دیا گیا، جس میں 4 ایس پیز اور افسران کے دفاتر اور عملے کو بٹھایا گیا۔

زلزلے کے بعد عمارت حصے گرنا شروع ہوگئے ہیں جبکہ متعدد مقامات پر دراڑیں پڑ گئی ہیں، جس پر فوری تہہ خانے کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا ،تہہ خانے میں سی سی پی او کا انتظامی امور کا دفتر تھا ملبہ گرنے کے بعد بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی سروے ٹیم نے دفتر انسانی جانوں کے لئے خطرہ قرار دیدیا ہے۔

بلڈنگ کی خستہ حالی کے پیش نظر سی سی پی او آفس میں انسپکٹر وحید اسحاق نے روزنامچے میں رپٹ درج کردی ہے، جس کا درج رپٹ کا نمبر 12 ہے ،تاہم پورے دفتر کو گرا کر نیا بنانے کا ابھی کو فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.