تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:4

سانحہ صفورا کے 3سہولت کاروں کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے3 سہولت کاروں کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔دوسری طرف نےسانحہ کے 2سہولت کاروں کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پر چیف میڈیکل آفیسر سینٹرل جیل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

سانحہ صفورا کے3 سہولت کاروں ساجد عرف پینا ، سلطان قمر اور حسین عمر کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر ڈی ایس پی خان عدالت میں پیش ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے سرکاری وکیل کی تعیناتی کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی گئی ہے،سرکاری وکیل کی تعیناتی کے حوالے سے تاحال کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے جبکہ پرانے سرکاری وکلاء کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں کیا گیا ہے ۔ عدالت نے سرکاری وکیلوں کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 17نومبر تک ملتوی کردی۔

ادھر عدالت نے سانحہ صفورا کے دوسہولت کاروں سلطان قمر اور حسین عمر کی میڈیکل رپورٹ پیش نہ کرنے پرنوٹس جاری کرتے ہوئے سی ایم او کو کل طلب کرلیا،دونوں ملزمان کے وکلاء نے تشددکی شکایت پر میڈیکل رپورٹ طلب کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.