11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:1
لاہور: ملزمہ فرح کے ریمانڈ میں مزید 2دن کی توسیع
جیو نیوز - لاہور......لاہور کے علاقے گوجر پورہ میں 4 سالہ عارفہ کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ فرح جسمانی ریمانڈ میں عدالت نے مزید2 دن کی توسیع کردی۔
4 سالہ معصوم عارفہ کے قتل کے الزام میں گرفتار اس کی حقیقی چچی فرح کو کینٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ، دوران سماعت تفتیشی افسر نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ سے وہ دوپٹہ برآمد کرلیا گیا ہے ،جس سے اس نے عارفہ کو گلا دبا کر ہلاک کیا تھا۔
ملزمہ کے پولی گرافی ٹیسٹ اور مزید تفتیش کےلیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے، عدالت نے ملزمہ کو 13 نومبر تک پولیس کے حوالے کردیا۔