11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:1
ابوظہبی :انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جیو نیوز - ابوظہبی.....انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی گئی ہے ،آج کے میچ میں احمد شہزاد کی جگہ بلال آصف کھیلیں گے،انگلش ٹیم کو کم رنز پر آوٹ کرنا ہدف ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یونس خان ہمارے رول ماڈل ہیں،ان کے آخری میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انگلش کپتان ایون مورگن کا کہناتھا کہ ایک روزہ سیریز میں کامیابی کیلئے پرامید ہوں۔
پاکستان اسکواڈ میںکپتان اظہر علی ،بلال آصف ،محمد حفیظ،یونس خان،شعیب ملک،سرفراز احمد ،انور علی ،وہاب ریاض ،یاسر شاہ،بابراعظم اور محمد عرفان شامل ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم کپتان ایون مورگن ،جے جے روئے ،اے ڈی ہیلس،جے ای روٹ ،جے ڈبلیو اے ٹیلر،جے سی بٹلر،معین علی،سی آر واکس،عادل راشد،ڈی جے ویلے اورآر جے ڈبلیو ٹوپلےپر مشتمل ہوگی۔