تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:17

اقلیتی برادری کو انکے حقوق کے تحفظ کا یقین دلاتا ہوں، وزیراعظم

جیو نیوز - کراچی.....وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقلیتی برادری کو ان کے حقوق کے تحفظ کا یقین دلاتا ہوں ،دنیا کا ہر مذہب مظلوم کا ساتھ دینے کا سبق دیتا ہے ،میں مظلوم کا ساتھ دوںگا،سب کا وزیراعظم ہوں اور سب میرے ہیں۔

کراچی میں دیوالی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں ہندو برادری نے مثبت اور گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ،مجھے ہولی پر بھی بلایا جائے اور رنگ پھینکا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے گوردوارہ ننکانہ صاحب کی تعمیر و تزئین اور حیدر آباد میں بھگت کنور میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کااعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.