تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 12:5

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں48 فیصدکمی ہوئی، وزرات داخلہ

جیو نیوز - اسلام آباد......وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں چوری اور راہزنی کی وارداتیں پنجاب میں سب سے زیادہ ہوتی ہیں، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 48 فیصد جبکہ قتل کے دیگر واقعات میں 37 فیصد کمی ہوئی۔

وزرات کے مطابق گزشتہ پانچ سال کے اعدادوشمار قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے بتا یا کہ ملک بھر میں چوری کے 3 لاکھ 74 ہزار مقدمات میں سے 3 لاکھ 10 ہزار مقدمات صرف پنجاب میں درج ہوئے، جبکہ راہزنی کی 1 لاکھ 20 ہزار وارداتوں میں سے 93 ہزار پنجاب میں ہوئیں۔

وزرات کے مطابقسندھ میں چوری کے 46 ہزار اور راہ زنی کے 21 ہزار جبکہ خیبر پختونخوا میں چوری کے 8 ہزار اور راہزنی کے 765 مقدمات درج ہوئے۔

رینجرز کے کراچی آپریشن کی 10 ستمبر تک کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 48 فیصد جبکہ قتل کے دیگر واقعات میں 37 فیصد کمی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.