تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:4

وزیراعظم کی بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک میں شرکت

جیو نیوز - کراچی.......وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں پاک بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک 2015 میں شرکت کی۔ وزیراعظم نے جنگی مشقوں میں بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کراچی پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے پاک بحریہ کی جنگی مشق سی اسپارک 2015 میں شرکت کی اور شمالی بحیرہ عرب میں بحری جنگی مشقوں کا مشاہدہ کیا۔ نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ اور ڈپٹی نیول چیف آپریشنز رئیرایڈمرل کلیم شوکت نےسی اسپارک 2015 پر بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان نیوی بحری سرحدوں کے ساتھ گوادر پورٹ ،بحری تجارتی اور معاشی راہداری کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاک بحریہ کے فریگیٹس،میزائل بوٹس، آبدوزوں ، ایئرفورس ، نیوی اور آرمی ایوی ایشن دستوں کی حربی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

مشقوں میں بحری قذاقوں کے خلاف آپریشن ،جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔وزیراعظم نوازشریف نے جنگی مشق میں پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بحریہ، فضائیہ اور آرمی کے آپریشنل رابطوں اور جنگی حکمت عملی کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے بحری حدود میں اضافے اور بحری معاشی زون کو عالمی تجارت کے لئے محفوظ قرار دئیے جانے پر پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.