11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:36
ظلم کا شکار ہونے والے کی مدد کرنا میری ڈیوٹی ہے،وزیراعظم
جیو نیوز - کراچی........وزیراعظم نواز شریف نے آج کراچی میں دیوالی کی تقریب میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ وہ اقلیتی برادری کو ان کے حقوق کے تحفظ کا یقین دلاتے ہیں، انہوں نے کہاکہ کسی پر بھی ظلم ہو اس کی مدد کرنا ان کا فرض ہے۔
کراچی میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ وہ سب کے وزیراعظم ہیں اور سب لوگ ان کے ہیں ، ہمیں سب کی خوشیاں اور سب کے غم بانٹنے ہیں ، قوم میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنا ان کا مشن ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ وہ پاکستان میں اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کا یقین دلاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی پر ظلم ہو اس کی مدد کرنا ان کا فرض ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ہندو برادری سے فرمائش کی کہ انہیں نہ صرف ہولی کے تہوار میں بھی بلایا جائے بلکہ ایسی تقریب میں مدعو کیا جائے جہاں ان پر رنگ بھی پھینکے جائیں۔ وزیراعظم نے حیدر آباد میں بھگت کنور میڈیکل کمپلیکس بابا گرونانک گوردوارہ کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔