11 نومبر 2015
وقت اشاعت: 15:35
کراچی: گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک
جیو نیوز - کراچی........کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق موتی محل کے قریب تین ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس سے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لٹنے والے شہریوں نے ڈاکوئوں کی تصدیق کردی ہے۔