تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:7

پشاورپولیس کا سرچ آپریشن، 46 مشتبہ افراد زیر حراست، اسلحہ برآمد

جیو نیوز - پشاور…پشاورپولیس اورسیکورٹی فورسزنے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 46 مشتبہ افرادکوحراست میں لےلیا۔ جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمدکیاگیا۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن اخوان آباد، توحیدآباداور ملحقہ علاقوں میں کیاگیا۔ جس دوران ایک افغان باشندے سمیت 46 مشتبہ افرادکوحراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے 2 پستولیں، 2شارٹ مشین گنز اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔

مشتبہ افرادکو تھانہ پھندو منتقل کرکے مزیدتفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگز کی مدد سے ایک سو سے زیادہ گھروں کو چیک کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.