تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:5

کراچی:رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن کل ہوگا

جیو نیوز - کراچی…رواں سال کا پہلا جزوی چاند گرہن کل ہوگا،چاند گرہن کا جزوی نظارہ ٹیلی اسکوپ کی مدد سے پاکستان میں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا گرہن کل بروز بدھ ہوگا،اس سے قبل سورج گرہن ہوچکا ہے۔ اس بار جزوی گرہن چاند کو لگے گا۔پاکستان میں طلوع قمر کے وقت جزوی گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا۔

چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 39 منٹ پر ہوگا۔مکمل گرہن 4 بجکر 48 منٹ پر جبکہ اختتام 6 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔

چاند گرہن کا نظارہ آسٹریلیا،مغربی امریکا اور ایشیا کے ممالک میں کیا جاسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.