25 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:54
نوشکی: ایف سی کے زیرانتظام یوم پاکستان ریلی کا انعقاد
جیو نیوز - نوشکی.......یوم پاکستان کے سلسلے میں ایف سی نوشکی کی جانب سے یوم پاکستان ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر خالد بیگ نے کی جس میںزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ہرنائی میں بھی یوم پاکستان کے سلسلہ میں فرنٹیئر کور اور قبائل نے مشترکہ ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے مختلف شاہراہوں پر گشت کیا اور پاکستا ن زندہ با د کےفلک شگاف نعرے لگائے۔