تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:10

ماں نے نومولود بچی کو گھر کی چھت سے پھینک دیا

جیو نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان......میاں سے جھگڑے کے بعد ظالم ماں نے نو مولود بچی کو گھر کی چھت سے گلی میں پھینک دیا،بچی کوتشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ ظالم ماں کو گرفتارکرلیا گیاہے۔

ڈیرہ اسما عیل خا ن شہر کے علاقہ گڑھی سدو زئی میں شبانہ نا می ماں نے نو مولود بچی کو بیس فٹ اونچی چھت سے گلی میں پھینک دیا، بچی کو تشویش نا ک حالت میں ضلعی زنانہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سٹی پو لیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عدنان نے بتا یا کہ مسیحی خا ندان کےمیاں بیوی میں جھگڑے کے بعد ماں نے بچی کو چھت سے پھینکا، نو مولود بچی کی ماں نے اعتراف کیا ہے کہ شوہر سے کشیدہ تعلقات اور ناچاکی کے با عث اس نے بچی کو پھینکا ہے ،پو لیس نے شبانہ کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ واقع کی مزید تفتیش جا ری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.