تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:43

کل پارٹی کے نام اور جلسے کی تاریخ کا اعلان کرینگے، مصطفیٰ کمال

جیو نیوز - کراچی......سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کل وہ اپنی پارٹی کے نام اور جلسے کی تاریخ کا اعلان کرینگے۔

میڈیا سے گفتگو میں برسلز میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک ،بیرون ملک سے پاکستانی دفاتر کھولنے کی درخواست کر رہے ہیں ، کسی کو آفس کھولنے کی اجازت نہیں دی، صورت حال دیکھ کر بات کر کے باقاعدہ آفس کھولیں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فوری شہرت کیلئے ہر کسی کو آفس کھولنے کا نہیں کہا، کوئی بات چھپی نہیں ،بند کمرے کی بات ہی میڈیا پر بتاتے ہیں، آنے والوں سےکہتےہیں ہمارےساتھ آناہےتومخالفین کی عزت کرناسیکھو، دوسروں کی عزت کی بات کرکےبنیادی شروعات کررہےہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اپنے اپنے مسالک اور پارٹی میں قائم رہیں لیکن مخالفین کو دشمن نہ بنائیں، نفرتیں ہونےسےکارکن آپس میں لڑتےہیں،ماؤں کےبیٹےمارےجاتےہیں، اس ہفتے حیدرآباد جا رہے ہیں ، پارٹی اورپرچم کیلیے الیکشن کمیشن کے پاس درخواست جمع کرائیں گے، ہماری پارٹی کا جھنڈا ہی ملک کا جھنڈا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.