تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:49

لاہور میں بھی ہندو برادری ہولی کا تہوار منا رہی ہے

جیو نیوز - لاہور......لاہور سمیت ملک بھر میں ہندوبرادری ہولی کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے،ایک دوسرے پر رنگ پھینکتے، جھومتے ناچتے،سبھی ہولی کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

ہندو برادری کا تہوار ہولی، اچھی فصل کا جشن اور موسم بہار آنے کی خوشی،لڑکے، لڑکیاں ،مرد، خواتین سب نئے نئے خوب صورت پہناووں کے ساتھ گھروں اور کھلی جگہوں میں ناچتے گاتے ،ہنستے کھیلتے ، ایک دوسرے پرپچکاریوں سے لال ، پیلے،نیلے اور ہرے رنگ پھینک کر خوشی منارہے ہیں۔

ہر سو میلے کا سماں ،کہیں ڈھول کی تھاپ پر رقص،مختلف ڈیزائنوں کے لباسوں پر پھینکے رنگوں کا سنگم،ہر طرف نظروں میں کھب جانے والا دلکش منظر۔ ہندو برادری کو پورا سال ہولی کابےتابی سے انتظار رہتا ہے،جب یہ دن آتا ہے تو سبھی خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں ،لگتا ہے سال بھر کی خوشیاں اس دن میں سمٹ آئی ہوں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.