25 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:5
قطر سے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ہنگامہ
جیو نیوز - اسلام آباد......قطرسے اسلام آباد آنے والی پرواز میں ہنگامہ آرائی کے بعد 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، مسافر نے مبینہ طورپر مکا مار کر جہاز کی کھڑکی کا شیشہ توڑ ڈالا، پائلٹ کو لاہور میں ہنگامی لینڈ نگ کرنی پڑی ۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
غیرملکی ایئرلائنز کی پرواز دوحہ ، قطر سے اسلام آباد جا رہی تھی۔ دوران پرواز مسافر خالد حسین اور اس کے بیٹے خرم خالد کا عملے کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔ مسافر خرم نے مکا مار کر جہاز کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دیا۔
کھڑکی کا شیشہ کیا ٹوٹا، پائلٹ نے ہنگامی طور پر طیارے کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتار لیا۔ ایئرپورٹ سیکورٹی حکام نے ہنگامہ آرائی کرنے والے باپ بیٹے کو سرور روڈ پولیس کے حوالے کردیا جس نے مقدمہ درج کرکے دونوں سے تفتیش شروع کردی۔