تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:25

این اے 101 پر ضمنی انتخاب، 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج

جیو نیوز - وزیرآباد......وزیرآباد میں این اے 101 پر ضمنی انتخاب کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، 207 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار افتخار چیمہ 66 ہزار 446 ووٹ لے کر آگے ہیں، تحریک انصاف کے احمد چٹھہ 64 ہزار 603 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ادھر نوشہرو فیروز میں پی ایس 23 کے 100 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں، پیپلزپارٹی کے امیدوار ضیاالحسن 35 ہزار 840 ووٹ لے کر آگے ہیں، آزاد امیدوار ریاض کورائی 194 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.