تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:30

کراچی میں کالعدم تنظیموں کے 9 ارکان گرفتار

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں حساس اداروں نے کالعدم تنظیم کے 9 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان پر پرویز مشرف پر حملے کی کوشش اور فرقہ وارانہ قتل کی وارداتوں کا الزام ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق حساس ادارے اور پولیس نے ضلع وسطی میں مشترکا کارروائی کی ، اس دوران کالعدم تنظیم کے 9 ارکان کو گرفتار کرکے دستی بم ، گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کئی سال پہلے سابق صدر پرویز مشرف پر حملے کا منصوبہ بنایا اور شاہراہ فیصل پر ناتھا خان کے قریب بارود سے بھری گاڑی کھڑی کی جو پھٹ نہ سکی۔ ملزمان پر پی ایس او کے ڈائریکٹر شوکت رضا کو فرقہ وارانہ بنیاد پر قتل کرنے کا بھی الزام ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.