تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:7

وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں اجتماعی شادی کی تقریب

جیو نیوز - پشاور...... وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور میں اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔میزبان تھے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان۔

پشاور کا وزیر اعلیٰ ہائوس بنا شادی ہال، میزبان بنے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک، اس موقع پر 45 جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے سلامی کے طور پر دیے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی فلاح کے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اجتماعی شادیوں کا اہتمام خیبر پختونخوا ویمن کمیشن نے کرایا تھا۔ جوڑوں کا تعلق پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، سوات اور درگئی سے تھا جن کی شادیاں وسائل نہ ہونے کی وجہ سے التواءمیں پڑی تھیں۔

دعوت ولیمہ کا اہتمام بھی تھا جبکہ نئے جوڑوں نے یادگار لمحات کو کیمرہ کی آنکھ سے محفوظ کر لیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے مستقبل میں مزید ڈیڑھ سو جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرانے کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.