تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:23

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 مبینہ دہشتگرد گرفتار

جیو نیوز - کراچی......کراچی میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک کارروائی کے دوران 3 مبینہ دہشت گرفتار کرلیے، ایک ملزم مکینیکل انجینئر ہے۔ ملزمان ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر شیرشاہ میں کارروائی کی اور تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی سیل انچارج علی رضا کے مطابق مبینہ دہشت گرد عمیر مکینیکل انجینئر ہے۔دہشت گرد ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے بم دھماکے کرنے کا منصوبہ بنارہا تھا۔

دہشت گرد شہر میں ریڈیو frequency کو بلاک کرنے پر بھی کام کررہا تھا جبکہ گرفتار ہونے والا دوسرا دہشت گرد عثمان کالعدم تنظیموں کو اسلحہ فراہم کیا کرتا تھا۔دہشت گرد امام دین کالعدم تنظیموں کا تحریری مواد یونیورسٹی اور دیگر جگہوں پر تقسیم کیا کرتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.