25 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:28
کراچی: نیٹی جیٹی پُل پر ٹرالر کو حادثہ،ایک حصہ پل سےلٹک گیا
جیو نیوز - کراچی......کراچی میں نیٹی جیٹی پُل پر تیز رفتار ٹرالر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں سامان سے بھرے ٹرالر کا ایک حصہ پل سےلٹک گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرالر پل سے نیچے گرنے سے بال بال بچ گیا، جبکہ ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔ٹرالر کراچی پورٹ سے سے آ رہا تھا۔