تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:5

23 مارچ 1940ء کو قراردادِ پاکستان منظور ہوئی

جیو نیوز - کراچی.......آج یوم پاکستان منایا جارہا ہے،آج کے دن قرارداد پاکستان منظور ہوئی،قراداد پاکستان بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک سنگ میل بنی۔

23مارچ 1940ءکو لاہور کے منٹو پار میں منظور کی جانے والی قراردادِ پاکستان، بر صغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم مملکت کے قیام کی بنیاد بنی۔

شیر بنگال اے کے فضل حق کی پیش کی گئی قرارداد کو ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں نے اللہ اکبر کے نعروں میں منظور کیا،آج ایک آزاد مملکت میں رہتے ہوئے،کئی چیلنج درپیش ہونے کے باوجود پاکستانی قوم حوصلہ مند بھی ہے اور یقین کی اِس دولت سے مالا مال بھی کہ پاکستان قوموں کی برادری میں سربلند مقام حاصل کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.